سرمایہ کاری بورڈ ورلڈ بینک کے تعاون سے اصلاحاتی ایکشن پلان شروع کریگا

Aug 24, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سرمایہ کاری بورڈ ساتواں اصلاحاتی کا ایکشن پلان شروع کریگا جس کا مقصدپاکستان کی ڈوئنگ بزنس رینکنگ کو مزید بہتر بنانا ہے ، ، بورڈ آف انویسٹمنٹ ( ورلڈ بینک  کے تعاون سے بدھ  کو اس کا آغاز کیا جائے گا ،وفاقی اور صوبائی سطح پر عملدرآمد کے لیے دس آسان کاروبار ا عشاروں میں 80 سے زائد اصلاحات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ 7 واں ایکشن پلان خاص طور پر آٹومیشن ، سمارٹ ریگولیشنز کے تعارف اور ڈیجیٹل اکو سسٹم کی تخلیق پر مرکوز ہے جو شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دے گا۔ر توقع ہے کہ ساتواں اصلاحاتی منصوبہ ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2023 میں پاکستان کی درجہ بندی میں مزید بہتری لائے گا۔2018ء کے بعد سے پاکستان عالمی درجہ بندی میں 147 ویں پوزیشن سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پچھلے دو سالوں میں پاکستان کی شاندار کارکردگی ، 39 پوزیشنوں کے اضافے کے ساتھ پاکستان کو دنیا کے ٹاپ ٹین اصلاح کاروں میں شامل کر دیا گیا۔ توقع ہے کہ پاکستان ڈوئنگ بزنس رپورٹس 2021 اور 2022 میں کئی پ پوائنٹس آگے  جائے گا۔

مزیدخبریں