ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھا روز پاکستان 302 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرکردی تھی ٗ ویسٹ انڈیز نے 88 پر چار وکٹیں گنوادیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں بلے باز بابر اعظم نے 75 ٗ فواد عالم 124 ناٹ آئوٹ ٗ محمدرضوان 31 ٗ فہیم اشرف ٗ 26 ٗ نعمان علی صفر ٗ حسن علی 9 ٗ شاہین شاہ آفریدی 19 ٗ محمدعباس صفر پر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے بائولر کیمار اورجے ڈل نے تین ٗ تین جبکہ ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ابتدائی چار وکٹیں جلد گرنے کے باوجودبلے باز بونیر اور بلیک ووڈ نے ٹیم کو سہارا دیا۔ آخری اطلاعات تک بونیر 29 اور بلیک وڈڈ 21 رنز پر کریز پر موجود تھے۔ بریتھ ویٹ 4 ٗ پاول5 ٗ روسٹن چیز 10 ٗ علیزی چار رنز بنا کر آئو ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے بائولر شاہین آفرید ی نے تین جبکر فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا ٹیسٹ ٗ چوتھا روز ٗ پاکستان302 رنز‘ اننگز ڈیکلیئر کردی
Aug 24, 2021