ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) چک 187 ڈبلیوبی کے مثالی کاشتکار چوہدری ارشادانجم نے کہاہے کہ زرعی لوازمات کی روزبروز بڑھتی قیمتوں نے کسانوں کیلئے مسائل پیدا ء کردیے ہیں اوراوپرسے کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ نے دیوالیانکال کررکھ دیا۔ حکومت اگرملک وقوم کوخوشحال دیکھنا چاہتی ہے تو فوری طورپرزرعی لوازمات کی قیمتیں کنٹرول کرکے ریلیف فراہم کرے اس موقع دیگرکاشتکاربھی موجودتھے۔
حکومت زرعی لوازمات کے نرخ کنٹرول کرکے کسانوں کوریلیف دے: ارشاد انجم
Aug 24, 2021