لاہور(کامرس رپورٹر)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے زون تھری پراجیکٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس وزیربلدیات میاں محمودالرشید کی زیرصدارت ہوا۔سی ای او روڈا عمران امین جاوداں گروپ کے گوہر اعجاز، دیگر انویسٹرز اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں 2ہزار ایکڑ پر مشتمل روڈا زون تھری پراجیکٹ میں ترقیاتی کاموں کے آغاز اور اس حوالے سے درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ میاں محمودالرشید نے روڈا حکام کو ہدایت کی کہ ٹینڈر کے ذریعے تفویض کردہ اراضی کی جلداز جلد منتقلی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور اگلے دو ہفتوں میں اراضی کی منتقلی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ سائٹ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوسکے۔ روڈا حکام نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں اور اراضی کی جلدازجلد منتقلی ممکن بنائی جائے گی۔
روڈا زون تھری پراجیکٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں:محمودالرشید
Aug 24, 2021