24گھنٹوں کے دوارن ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا:وزیرصحت پنجاب

لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ کمیٹی برائے انسدادڈینگی کا اجلاس ہوا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین اورصوبائی وزیر اوقاف نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ودیگرافسروں نے وزیر صحت کو انسدادڈینگی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوارن ڈینگی کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں انسدادڈینگی سرگرمیوں کو تیزکیاجائے۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیروآواریاخصوصی زیروپیریڈ کے ذریعے بچوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن