کنٹونمنٹ لاہور، پی ٹی آئی این، تحریک انصاف، ن لیگ  نے 20،20امیدوار نامزد کئے 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین اختر اقبال ڈار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں 12ستمبر کو کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے ہونیوالے لوکل باڈی انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم اور الیکشن کمیشن کی طرف سے الاٹ ہونے والے انتخابی نشان بلے باز سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اجلا س میں بتایا گیا کنٹونمنٹ بورڈ کے لوکل بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی این نے 20نشستوں پر 20حکمران جماعت تحریک انصاف نے 20،نوازلیگ نے 20امیدواروں کو ٹکٹ جا ری کیے، جبکہ تحریک لبیک نے 19،ق لیگ نے 13،جماعت اسلامی نے 11،پیپلز پارٹی نے 9اور جے یو آئی فضل الرحمن گروپ نے 6امیدوار کھڑے کیے۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کے لوکل باڈی کے انتخابات میں تحریک انصاف نظریاتی تیسری سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہیں انہوں نے کہا 20نشستوں پر 50سے زائد امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دی پارلیمانی بورڈ نے 20امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ، جن کو الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلے باز الاٹ کر دیا ہے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی سمیت دیگر بڑی سیاسی جماعت ہونے کی دعویدار قیادت مطلوبہ نشستوں پر پورے امیدوار کھڑے نہ کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...