ریلوے چیف اکاونٹس افسر کوریگولرملازمین کو سرپلس کرنے کااختیار نہیں : ہائیکورٹ

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے کے ریگولر ملازمین کوسرپلس کرنے کے اقدام کیخلاف کیس میں ریلوے کے چیف اکاونٹس افسر اور کنٹرولر جنرل اکاونٹس کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے دائر درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے 13ستمبرتک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔درخوست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلوے کے چیف اکاونٹس افسر کوریگولرملازمین کو سرپلس کرنے کاکوئی اختیار نہیں چیف اکاؤنٹس افسر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری کے بغیرغیرقانونی اقدام کیا چیف اکائونٹس افسر نے چیئرمین ریلوے کی ہدایت پر قانون کی خلاف ورزی کی درخواست گزار جمیل وغیرہ سمیت ریلوے کے422ملازمین کوسرپلس کیا گیاہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ریگولرملازمین کوسرپلس کر نے کے اقدام کوکالعدم قرار دیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن