صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت ) بھونگ شریف کے رئیس خاندان نے ملکی بقاء سلامتی‘ترقی اور وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے اپنا ناقابل فراموش کر دار ادا کرکے جو تاریخ رقم کی ہے قابل تقلیدہے رئیس غازی محمد خان مرحوم مغفور نے اپنے ایام زندگی میں صادق آباد ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک ایسا تاریخ ساز کار نامہ سر انجام دیا جسے پوری دنیامیں بھونگ مسجد کے نام سے پہچانا جاتا ہے اپنے آبائو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی میںمسجد تعمیر کروائی جوکہ موصوف کا عظیم کا رنامہ ہے دریں انثا ء سردار رئیس محبوب احمد خان نے فلاحی کا موں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہمارے خاندان کی روایت ہے پنجاب اسمبلی میں مسجد کی تعمیر و مرمت کیلئے جتنا ممکن ہوا اپنا کردار ادا کیا اورآئندہ بھی رواداری اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے مخلوق خدا کی خدمت کو جاری و ساری رکھیں گے ۔
اپی ٹی آئی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مسجد کی تعمیر کا عطیہ
Aug 24, 2021