دادو (نامہ نگار/پی پی آئی) سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ میں لوگ بھوک و افلاس کا شکارہیںاور یہ خراب صورت حال باعث تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھر، کاچھو، کوہستان اور نارا میں لوگ بھوک اور افلاس کی گرفت میں ہیں۔سربراہ قومی عوامی تحریک نے یہ بھی کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں میرٹ اور برابری چاہتے ہیں، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار اور امن نہ دینے والے جمہوریت کے چیمپئن نہ بنیں۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ، ساوتھ پنجاب اور بلوچستان غربت اور تباہی کے گھیرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زمینوں، جزائر اور وسائل پر قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔