کراچی (نیوزرپورٹر)سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے برخلاف کھولے جانے والے اسکولوں اور مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔اسکول کھولنے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے تمام پرنسپلز کو متنبہ کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے پیش نظر تاحکم ثانی اسکول بند رکھنے کے حکومتی اعلان کے برخلاف تدریسی عمل جاری رکھنے والے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔