کراچی (نیوزرپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ طلبہ نے سڑکوں پر کلاسیں شروع کر دی ہیں، اب تو سندھ حکومت ہوش میں آجائے۔ سندھ سرکار فلو کے ایک وائرس پر سازشی سیاست چمکا رہی ہے۔ انسانی تاریخ میں کوئی وبا،کوئی جنگ ایسی نہیں آئی ہے جس نے عبادت گاہوں،روزگار کے مراکز اور تعلیمی اداروں کو بند کرایا ہو۔سندھ سرکار تعلیمی ادارے بند رکھ کر شہری و دیہی سندھیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔صوبہ سندھ میں شعبہ تعلیم مسلسل زبوں حالی کا شکار ہے۔