حکومت سرائیکی خطے کے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتی:ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر )موجودہ حکومت بھی سرائیکی خطے کے عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ تین سال گزرنے کے باوجود بھی اپنے کیے ہوئے وعدے پورے نا کر سکی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کی نومنتخب چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے موقع پر قومی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق چئیر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ صدر ملک اللہ نواز وینس اور سیکرٹری جنرل محمد اکبر انصاری بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔جبکہ دیگر عہدوں میں ڈپٹی چئیرمین ممتاز خان ڈاہر،سینئیر نائب صدر علامہ اقبال وسیم،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل محمد شبیر لکھیسر،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملک جاوید حسین چنڑ،فنانس سیکرٹری سید خالد جاوید بخاری،چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو،ڈپٹی چیف آرگنائزرقاضی عبدالوحید،رابطہ سیکریٹری اشرف خان لنگاہ،معاون فنانس سیکریٹری محمد اسلم خان جوئیہ،صدر لائیرز ونگ ملک نعیم اقبال جنرل سیکریٹری لائرز ونگ شوکت بلال خان بنگش ایڈوکیٹ،صدر یوتھ ونگ ملک طلال ذوہیب وینس,جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ عبد الوحید بلوچ ڈپٹی سیکرٹری یوتھ ونگ ملک صابر گھلو ،صدر خواتین ونگ  ثروت سحر رسول پوری ،جنرل سیکریٹری شبنم یاسین۔ قادر،گلناز مسز جاوید چنڑ، روبینہ بخاری،شانزے منظور،ثنا سومرو،سویل مقصود لنگاہ،حنا سومرو،ربیعہ عنبرین اور اسلم رسول پوری جبکہ تھنکرز فورم کے صدر خلیل بخاری منتخب ہوئے صوبائی عہدیدارن کے تفصیلات اور اجلاس میں منظور کردہ قرار دادیں کل جاری کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن