وہاڑی(نامہ نگار) شہریوں شیخ جاوید کالا،حسن اقبال، لیاقت حسین،ملک شاہ نواز کھوکھر، یسین مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ہر چیز کا ریٹ پہلے سے ڈبل کردیا ہے گھی،پٹرولیم مصنوعات، آٹا، چینی، واک گیس، بجلی، سیمنٹ، لوہا اور روزمرہ کی اشیاء میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی عذاب بن گئی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مہنگائی کم کر کے عوام کی بدحالی کا خاتمہ کرے۔