ضلعی سطح پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو بھرپور فعال کیا جائیگا :خرم روحیل 

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری خرم روحیل اصغر نے کہا کہ پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو بھرپور فعال کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سیکرٹیریٹ میں نئے نامزد ضلعی صدر یوتھ ونگ ننکانہ صاحب حاجی عرفان الحسن بھٹی کو نوٹیفکیشن دیتے کیا انہوں نے کہا کہ عرفان الحسن بھٹی کے صدر بننے سے پارٹی مضبوط ہو گی اس موقع پر عرفان الحسن بھٹی نے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے صرف کروں گا۔ عرفان الحسن بھٹی نے مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار ایم پی اے آغا علی حیدر ایم پی اے اور ضلعی صدر رانا خوشنود علی خان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن