گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد نے پروفیسر محبوب عارف پروفیسر اختر گھمن صدر پپلا گوجرانوالہ ڈویژن اور پروفیسر شجاعت شاہ مرکزی نائب صدر پپلا کی قیادت میں چیئر مین ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ ڈاکٹر طارق محمود قاضی ،سیکرٹری بورڈ گوہر الطاف اور کنٹرولر بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ سے ملاقات کی ملاقات میں پپلا رہنما وئں نے چیئرمین سے کمیونٹی کے مسائل پر بات چیت کرتے اپنے کچھ مطالبات پیش کیے وفد نے مطالبہ کیا کہ انٹر پیپر مارکنگ کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے اس سے مارکنگ کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور سرکاری کالجز کے تجربہ کار پروفیسرز جو کم معاوضہ کی وجہ سے مارکنگ میں دلچسپی نہیں لیتے وہ بھی اس طرف مائل ہوں گے اس موقع پر چیئر مین بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی نے وفد کو یقین دلایاکہ مارکنگ معاضہ میں اضافہ کے علاوہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے چیئر مین نے فائلرز کیلئے ٹیکس رعائت بحال کرنے بورڈ ڈیوٹیز کے معاوضہ کی بروقت ادائیگی کو جائز قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیںوفد میں پروفیسر مختار نقوی پروفیسر اشتاق جٹھول اور پروفیسر توفیق بھی شامل تھے۔