حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی محاذ حافظ آباد کا ایک اجلاس ضلعی صدر رانا خالد محمود کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں شرکاء جلوس نے محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر صفائی ، ستھرائی ، لائٹنگ کے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد کی کاوشوںکو سراہتے ا نہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں کہا گیاڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے ایام میں جس انداز میں ضلع بھر میں جلوسوں کی گذرگاہوںکو چیکنگ کرکے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کی حکمت عملی تشکیل دی ۔اسکے باعث ان ایام میں تمام سرکاری محکمہ جات بالخصوص ٹی۔ایم۔اے، صحت، ریسکیو 1122نے شاندار خدمات سرانجام دیکر عوام کے دل جیت لئے ۔
عوامی محاذ حافظ آباد کا اجلاس عاشورہ محرم میںبہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنرکوخراج تحسین
Aug 24, 2021