وطن عزیز میں سیکولر و لبرل ازم کیلئے کوئی جگہ نہیں: طاہرمجید

Aug 24, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ خلفائے راشدین کا دور بہترین دور تھا ان کی اسلام و پیغمبر اسلام کی خاطر دی جانے والی خدمات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے، اگر واقعی حکمران ملک کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں،تو پھر خلافت راشدہ کے طرز حکمرانی کو اپنانا ہوگا اسلام و قیام پاکستان کیلئے ہمارے اسلاف نے بے مثال ولازوال قربانیاں پیش کیں، کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں سیکولر و لبرل ازم کیلئے کوئی جگہ نہیں جس طرح ہمارے بزرگوں نے پاکستان کی بنیادوں میں اپنا خون بہایا تھا جمعیت اہل حدیث اس بات کا عہد کئے ہوئے ہے کہ ملک کوامن و امان کا گہوارہ اور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری طاہرمجید نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال ؒ کے وژن کے مطابق ملک میں اسلام کا نفاذ کر نا ہو گا۔

مزیدخبریں