کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کی اسلامی بینکنگ کی صنعت میں صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل اسلامی نے ملک میں کوہ پیمائی کے کھیل کے فروغ اور اسے سپورٹ کرنے کے لیے مرحوم عظیم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے قومی ہیرو ساجدعلی سدپارہ سے ہاتھ ملا لیے ہیں۔دنیا کی 14 بڑی چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں ہیں۔ ہر سال پاکستان کے یہ بلند و بالا اور شاندار پہاڑ دنیا بھر میں کوہ پیمائی، اسکینگ اور مہم جوئی کے شوقین لاتعداد افراد کی دلچسپی کا سبب بنتے ہیں۔اس شراکت پر دستخط کی بدولت فیصل اسلامی پاکستان کی ان بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کے خواہشمند ملک کے نوجوانوں کی اس مہم جوئی کے لیے حوصلہ افزائی کرے گا۔ بینک ساجد علی سدپارہ کے ساتھ مل کردوسرے شعبوں کی نشاندہی میں بھی کام کرے گا تاکہ ملک کے ان علاقوں خصوصاً شمالی علاقہ جات پر توجہ دی جا سکے جہاں مہم جوئی کے شعبے میں خصوصی توجہ درکار ہے۔
ُٓفیصل اسلامی اور ساجدعلی سدپارہ کا اشتراک
Aug 24, 2021