لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر عمر اکمل نے کلب کرکٹ میچ کھیلنا شروع کردیئے۔ پی سی بی کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد 31 سالہ عمر اکمل پہلی بارکلب کرکٹ کے کسی میچ میں شریک ہوئے۔لاہورماڈل ٹائون میں عمر اکمل کرکٹ سینٹر کلب کی طرف سے غالب سپورٹس کلب کیخلاف میچ کھیلے۔فکسنگ کیس میں سزا بھگتنے، جرمانے کی ادائیگی اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں 4 اگست کو کلب کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی تھی ۔پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔