نوجوان کی مونچھیں و بھنویں مونڈنے والے ملزمان کا آج  ریمانڈ لیا جائے گا

Aug 24, 2021

 نواں شہر (نمائندہ نوائے وقت) کنٹرول شیڈ کے مالکان عامر,  صفدر اور رضوان وغیرہ نے خاتون سے تعلقات کے شبہ اپنے ملازم اکرام کو تشدد کا نشانہ بنایا ,اس کی مونچھیں کاٹ دیں اور بھنویں مونڈ دیں جبکہ اس گلے میں جوتے کا ہار ڈال دیا, پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان عامر اور رضوان کو گرفتار کر لیا آج  ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں