ملتان (جنرل رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا انہوں نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات جاری کیے انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل حل کر کے بروقت رپورٹ پیش کریں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے شہریوں سے کہا کہ آپ کے تمام مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں گے۔