بجلی چوری میں  ملوث عملہ کو نوکری سے فار غ کردیاجائیگا:   انجینئر  اکرام الحق

Aug 24, 2021

ملتان،ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت)بجلی چوری میں عملہ کے ملوث ہونے پر ذمہ دار کو نوکری سے فار غ کردیاجائیگا،محرم الحرام میں میپکوکی جانب سے بغیر تعطل بجلی کی مسلسل فراہمی اور زیرو شکایت پر ڈیرہ غازیخان کے افسرا ن اور عملہ کوشاباش،بجلی چوری کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، مقامی انتظامیہ کے تعاون اور چوری کے خلاف میپکوکی مختلف ٹیموں کے مسلسل آپریشن سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں، میٹر اور ٹرانسفارمرزکی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جلد مسئلہ حل کرلیاجائیگا،یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے ڈی جی خان آمد پر سرکل افسران سے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کمرشل محمدارشد دھرالہ اور ڈپٹی کمرشل منیجر میپکو ہیڈکوارٹر اسد حما دبھی موجود تھے۔

مزیدخبریں