گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات بارے ویڈیو لنک اجلاس میں ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ تبدیل ہوتے موسم کے پیش نظر ڈینگی کے پھیلا کو روکنے کے لیے انسدادی سرگرمیاں تیز کریں، دفاتر، گھروں اور ہاٹ سپاٹ، مثبت ڈینگی لاروا والے علاقوں پر خصوصی توجہ دیں۔ انڈور، آئوٹ ڈور سرویلنس اور ویکٹر سرویلنس سمیت تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں، عدم دلچسپی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہل کاران کے خلاف ٹھو س کاروائی عمل میں لائی جائے قیمتی انسانی جانوں کے معاملہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیاکہ ڈینگی کے پھیلا کو بروقت اقدامات سے ضروری ہیں اگر کسی علاقہ سے ڈینگی لاروا رپورٹ ہوتا ہے تو وہاں تمام تر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے کیمکل اور لاروی سائیڈنگ سرگرمیاں کی جائیں تاکہ ڈینگی کے خطرناک مرض کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ صو با ئی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے ڈینگی موجودہ صورتحال بارے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی اقدامات بارے ڈسڑکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے تمام ممبران اور محکموں کو اس سلسلہ میں ہدایات جاری کیں۔