گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی نے فقیرانوالی خورد میں حاجی محمد صدیق تارڑ مرحوم کے سالانہ ختم پر شہداء کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقاء دین کیلئے حسینی للکار سے میدان کربلا تاقیامت گونجتا رہے گا۔پاکستان کو لبرل نہیں اسلامی ملک بنا کر دم لیں گے،پاکستان مادر پدر آزادی کا متحمل نہیں ہوسکتا،ٹک ٹاک پر مکمل پابندی لگائی جائے۔اسلام کا عادلانہ نظام قائم ہونے سے جرائم اور برائیوں کا خاتمہ ہوگا ملک امن کا گہوارہ بن جائیگا۔اس موقع پر پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری، سرفراز احمد تارڑ،مولانا محمد اکبر نقشبندی،قاری خادم بلال مجددی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ نواسہ رسولؐ کا تابندہ کردار ملت اسلامیہ کی راہنمائی کرتا رہے گا۔
حسینی للکار سے میدان کربلا تاقیامت گونجتا رہے گا:فداحسین شاہ
Aug 24, 2021