پاکستان میں میزائل گرنے کاواقعہ ، بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف  

Aug 24, 2022


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تکنیکی غلطی سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعہ پر تین افسروں کو برطرف کر دیا۔ رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں میزائل فائر ہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم بھارت نے واقعہ  کو تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ اب بھارتی ائر فورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد تین افسروں کو برطرف کر دیا ہے جن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور سکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔ انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزام میں ان فوجی افسروں کو برطرف کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں