آئی ایم ایف کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی یقین دہانی 

Aug 24, 2022


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی۔ یہ یقین دہانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹینٹ میں کروائی گئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ایل او آئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کے لیے، کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔ ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کے لیے صوبوں کیساتھ مل کر کام کیا جائے گا جس کیلئے عالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگا اور پاکستان نے ان شرائط پر عملدرآمد کے لیے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔

مزیدخبریں