سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کلیئرنس ملنے پر دبئی چلی گئیں


(اکمل شہزاد، سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وصوبائی وزیر فردوس عاشق اعوان بیرون ملک دبئی روانہ ہو گئیں۔ فردوس عاشق اعوان دبئی میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فنڈز ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گی، سابق وفاقی و صوبائی وزیر  پاک پیس کرکٹ کپ کے ایونٹ میں بھی شرکت کریں گی۔ ایک روز قبل فردوس عاشق اعوان کو ایف آئی اے نے بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا، بعد ازاں کلیرنس ملنے پر وہ دبئی روانہ ہو گئیں۔ ایئر پورٹ پر اپنے ویڈیو پیغام نے کہا کہ میرے بیرون ملک جانے کا پروپیگنڈا بنایا گیا۔ بلیو پاسپورٹ کا استعمال ابھی بھی میرا استحقاق ہے اور میں ابھی بھی اسی پاسپورٹ پر بیرون ملک سفر کر رہی ہوں۔ میرے مخالفین کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور ان کو منہ کی کھانی پڑی۔

ای پیپر دی نیشن