لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ افراز احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اویس نواز کو ڈپٹی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی صوابدید پر موجود فرحت حسین فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، محمد ممنون جعفر تارڑ کو چیئر پرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) اطلاعات، و ثقافت رائو پرویز اختر کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب منصور احمد کو ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) اطلاعات و ثقافت جبکہ ان کے پاس سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج بھی ہوگا۔ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس افراز احمد کو ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب تعینا ت کر دیا گیا۔لاہور سے نامہ نگارکے مطابق آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے19 اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی تقرری وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ منصور الحسن کوڈی ایس پی گوالمنڈی لاہور تعینات، شوکت علی شیخ کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سول لائنز لاہور، عبداللہ احسن کو اے ایس پی شمالی چھاؤنی لاہور، فخر بشیر راجہ کو ڈی ایس پی چوہنگ لاہور، ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن انعم تجمل کو سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے، عامر عباس کو ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن لاہور ،رضا کار حسین شاہ کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نارووال،ڈی ایس پی اظہر حسین کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کے سپرد، ڈی ایس پی مسعود جاوید، محمد اجمل اور شمشاد خالد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد، آفتاب احمد کو ڈی ایس پی شور کوٹ جھنگ، محمد انورکو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز پاکپتن، ڈی ایس پی آصف رشید اور ڈی ایس پی محبوب احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، عبدالرحمن کو ڈی ایس پی ساہیوال سرگودھا، ڈی ایس پی محمد وسیم اعجاز اور ڈی ایس پی عطیہ نوہید کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد، تنویر اقبال کو ڈی ایس پی صدر جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
6افسروں کا تقرر و تبادلہ، افراز احمد ڈی جی پی آر تعینات
Aug 24, 2022