اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے منی بجٹ کے نفاذ کے بعد 660 پرتعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سی بی یو حالت میں درآمد کی جانیوالی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو سو فی صد کر دیا گیا، اسی طرح موبائل فون ،کھانے پینے کی اشیائ، کنفیکشنری، سامان تزئین و آرائش،آئس کریم، چاکلیٹ سے بنی اشیائ، باتھ روم کی اشیائ، مشروبات، نان الکوحلک مشروبات، تراشیدہ پھل اور دوسرے تازہ اور خشک بھل، پستہ بادام سمیت دیگر سینکڑوں اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ان پر معمول کی کسٹمز ڈیوٹی بھی لگے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بون لیس میٹ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 15فیصد کردی ہے۔ بھیڑ بکری کے گوشت کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ہوگی۔ زندہ مچھلی، مچھلی کے فیلٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 15فیصد کردی گئی ہے۔ کوکونٹ، برازیل نٹ پر 75فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔ بنانا کی درآمد پر 74فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔کھجور، پائن اپیل، امرود، آم، تازہ یا خشک پر ڈیوٹی 25سے بڑھا کر ڈیوٹی 49فیصد کردی گئی ہے۔ تراشیدہ فروٹ کی درآمد پر ڈیوٹی بھی 25فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے، 49فیصد کے حساب سے جن دوسری اشیاء پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے ان میں انگور، تربوز، سیب، آڑو، خوبابی اور دیگر فروٹ شامل ہیں، گوشت اور مچھلی کی یخنی پر بھی 49فیصد آرڈی لگائی گئی ہے، چینی سے بنی ہوئی مٹھائی، وائٹ چاکلیٹ آر ڈی کو 40سے بڑھا کر49فیصد کردیا گیا ہے۔ کوکا بٹر، کوکا پائوڈر، چاکلیٹ پر ڈیوٹی کو 10سے بڑھا کر 49فیصد کردیا گیا ہے۔ پستہ، ٹماٹو، یا محفوظ کیے گئے ٹماٹر پر ڈیوٹی 20سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔ سبزیاں، فروٹ کے جام، جیلی، مارمالیڈ پر ڈیوٹی 20سے بڑھا کر ڈیوٹی 49فیصد کردی گئی ہے۔ آئس کریم اور کھانے کی دیگر آئسز کی درآمد پر ڈیوٹی 20سے بڑھا کر 74فیصد کردی گئی ہے۔ پانی، منرل واٹر، چینی ملے پانی پر آ رڈی 30فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔ نان الکوحلک پر ڈیوٹی 25فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔ سیگار، چراٹ، سیگریٹ کی درآمد پر ڈیوٹی 20سے بڑھا 49فیصد کردی گئی ہے۔ باتھ، شاور، باتھ سنک، باتھ بیسن کی درآمد پر 49فیصد آرڈی لگے گی۔ پلاسٹک کے آرنمیٹل آرٹیکلز پر ڈیوٹی 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔ ٹرنک، سوٹ کیس، ایگزیکٹیو اور بریف کیس وغیرہ پر ڈیوٹی 20فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔ ٹوائلٹ، فیشل ٹشو پر 24فیصد آرڈی لگا دی گئی ہے۔ وال پیپرز پر ڈیوٹی 10سے بڑھا کر 24فیصد کردی گئی ہے۔ ہیٹنگ ریڈی ایٹر پر 49فیصد آرڈی لگائی گئی ہے۔ شیور ، ہیر کلپر، ہیر ڈرائر، ہینڈ ڈرائنگ مشین پر آر ڈی 10فیصد سے بڑھا کر 49فیصد کردی گئی ہے۔سنگل اور ملٹی پر لائوڈ سپیکر پر 49فیصد آرڈی لگادی گئی ہے۔ وی سی آر ، وی سی پی، لیزر ویڈیو ڈسک پلیئر پر 44فیصد آرڈی لگا دی گئی ہے۔ سی بی یو کنڈیشن میں گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 100فیصد کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ان پر 15سے 90فیصد تک آرڈی تھی۔
660پر تعیشں اشیا ء پر ریگو لیڑی ڈیوٹی میں اضا فہ
Aug 24, 2022