شہباز گل کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج‘ سکرپٹ قبضے میں لے لیا گیا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی انویسٹی گیشن سید فرحت عباس کاظمی کی سربراہی میں پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ کے دوران ملنے والی اشیاء کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔  پولیس نے سکرپٹ بھی قبضے میں لے لیا جبکہ کمرے سے سیٹلائٹ موبائل فون ملنے اور دیگر موبائل فون، اسحلہ سمیت شہباز گل کا پرس برآمد ہونے پر ایک ایک چیز کا فرانزک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ شہباز گل کے کمرے سے ملنے والی یو ایس بی کی بھی چھان پھٹک جاری ہے۔ کمرے سے ملنے والے کاغذات کے پلندے بھی تفتیشی ٹیم باریک بینی سے دیکھے، پولیس کے مطابق یہ سکرپٹ برآمد کیا گیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ لاجز میں پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کے اپارٹمنٹ کی سرچنگ کے دوران برآمد ہونے والا 9mm پستول بمعہ میگزین اور 15 گولیوں کے قبضے میں لے کر ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے کہا کہ شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ پستون ان کے گارڈ کا ہے جس پر پولیس نے انہیں لائسنس پیش کرنے کا کہا ہے جبکہ فرد مقبوضگی بنا کر پستول قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...