جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوب گیا، حکومت عمران کو بچانے میں لگی ہے: حمزہ شہباز  

Aug 24, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی پنجاب سیلاب پر صوبائی حکومت کی سست روی پر سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوب گیا اور صوبائی حکومت عمران نیازی کو بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثر جنوبی پنجاب کے عوام صوبائی حکومت کی راہ تک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود  ریلے سے بچاؤ کے اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں حکومتی سست روی قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں