حکومت اپنی رٹ قا ئم کرے ورنہ ادارے ایک شخص کی ہوس کا شکار ہوتے رہیں گے: زرداری 

Aug 24, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی  ہوس چڑھتے رہیں گے۔ آصف علی زرداری نے  سندھ کے صوبائی وزراء سے ملاقات میں کہا  کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئے، چار صوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں، لیکن اس وقت ملک میں ایک شخص کا دن بہ دن اقتدار کا نشہ اس کو پاگل کر رہا ہے، یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے آفیسرز اور سپاہی دو صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ فوج، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ مھجے گرفتار کرکے دکھاؤ، عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے، اور کیا یہ شخص میرے، میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کارروائیاں کرسکتا ہے اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے۔

مزیدخبریں