معاشرے میں نوجوانوں کے کردار کو بھلایا نہیں جاسکتا: عبدالعزیزعابد 

Aug 24, 2022


لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی یوتھ غربی لاہور کے ذمہ داران کا خصوصی اجلاس زیر صدارت امیر علاقہ غربی لاہور عبدالعزیز عابد منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ ایڈووکیٹ، سیکرٹری حمزہ بلال، غلام حسین بلوچ ،علاقہ غربی یوتھ کے صدر اویس یونس وٹو، صہیب گجر، رانا مشرف، عبدالرحمن بھٹی اور دیگر زونل ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکتوبر میں ہونےوالے یوتھ کنونشن کے حوالے سے خصوصی پلاننگ کی گئی۔امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیزعابد نے شرکاءاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کے کردار کو بھلایا نہیں جاسکتا۔نوجوانوں کو تعمیر پاکستان میں اپنے رول کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گئی۔ جماعت اسلامی حکومت کے ناروا اقدامات کیے خلاف عوام کی نمائندگی کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے مارے عوام پر ظلم بند کرے۔ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے خلاف اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکومت نے اگر بلوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کو واپس نہیں لیا تو جماعت اسلامی لاہور احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھائے گی۔

مزیدخبریں