لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی علماﺅ مشائخ ونگ سنٹرل پنجاب علامہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں علماءومشائخ ونگ کا صوبائی کنونشن بلا رہے ہیں۔وہ گزشتہ روز سنٹرل سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔جس میں مفتی سید عباس گیلانی،علامہ مدثر شہزاد قادری،مفتی عابد حسین و دیگر نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اورمتاثرین سیلاب کی امدادکے لیے علماءمشائخ ونگ کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔علامہ یوسف اعوان نے اجلاس کے شرکاءکو ہدایت کی کہ غیر مکمل تنظیمیں جلد جلد از جلد مکمل کی جائیں۔