لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم نے ایشیا ٹی ٹونٹی کپ کیلئے متحدہ عرب امارات میں ڈیرے جمالئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ نے منگل کو ہوٹل میں آرام کیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج بروز بدھ سے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔قومی ٹیم آج سے سہ پہر 4 سے شام 6 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔قومی سکواڈ نیدرلینڈز سے دبئی پہنچا تھا۔افتخار احمد، عثمان قادر، حیدر علی اور آصف علی لاہور سے دبئی پہنچے اور سکواڈ کو جوائن کیا ۔ فاسٹ باﺅلرمحمد حسنین آج برطانیہ سے دبئی پہنچ جائیں گے۔محمد حسنین کو گزشتہ روز ویزا موصول ہو گیا تھا ۔ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور محمد حسنین کو ان جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔شاہین آفریدی سکواڈ کے ساتھ رہیں گے اور اپنا ری ہیب مکمل کریں گے ۔ دبئی میں ان کا چیک بھی کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ قومی کرکٹرآصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایشیاکپ کی تیاری کیلئے روانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ میں ایسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتا ہوں جہاں اوسطاً 10 رنز فی اوور بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے روزانہ بڑے شارٹس مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔ میں روزانہ ٹریننگ کے دوران 100 سے 150 چھکے مارتا ہوں تاکہ ہر میچ کم از کم 4 سے 5 چھکے مار سکوں، جب میں ٹی20 میں بیٹنگ کیلئے آتا ہوں تو پریشر ہوتا ہے کہ رنز بنائے جائیں اس لیے کوشش ہوتی ہے کہ بال کو لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کروں۔
قومی سکواڈ کا گزشتہ روز آرام ‘افتخار احمد‘عثمان قادر‘حیدر علی ‘آصف علی نے جوائن کرلیا ‘محمد حسین آج پہنچیں گے
Aug 24, 2022