لاہور (سپیشل رپورٹر ) ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے کارکنان و ذمہ داران جمعیت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی یہ درخشاں تاریخ رہی ہے کہ جب بھی کسی مشکل گھڑی میں ملک و قوم کو ضرورت پڑی تو جمعیت نے آگے بڑھ کر لبیک کہا۔متعدد قدرتی آفات کے موقع پر کارکنان جمعیت نے رضاکارانہ طور پر فرائض سرانجام دئیے ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ آج سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں باقاعدہ حصہ لے ۔