ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے ہیڈ کوارٹر نے روزانہ ادائیگی نہ کرنے پر کراچی اور راولپنڈی کے درمیان نجی کمپنی کے تحت چلائی جانے والی 7 اپ، 8 ڈائون تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ کینسل کر دیا ہے، ٹرین یکم جولائی کو پرائیویٹائزیشن پالیسی کے تحت نجی کمپنی کو ٹھیکے پر دی گئی تھی، نجی کمپنی کے ٹھیکیدار کو نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے بالآخر 23 اگست سے نجی کمپنی کا ٹھیکہ کینسل کر دیا ہے، اب پاکستان ریلوے تیزگام کی بکنگ خود کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعدد ٹرینیں ٹھیکے پر دی گئیں، ان کے ٹھیکیدار پاکستان ریلوے کے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں اور ریلوے نے ابھی تک ان سے واجبات وصول نہیں کئے۔
عدم ادائیگی پر ریلوے نے تیزگام ایکسپریس کا ٹھیکہ کینسل کر دیا
Aug 24, 2022