اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان بیت المال غریب اور مستحق مریضوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے پاکستان تھیلیسیمیا ویلفئیر سوسائٹی کی معاونت کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان بیت المال کے صدر دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ اورسوسائٹی کے صدر میجر جنرل (ریٹائرڈ) صہیب احمد نے دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق کے مطابق پاکستان بیت المال کی طرف سوسائٹی سے تجویز کردہ غریب اور مستحق مریضوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے تعاون کرے گا۔ اس موقع پر نائب صدر ڈاکٹر جمال ناصر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ جیسا مہنگا علاج ایک غریب خاندان برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی طرف سے کینسر، امراض ِ دل، گردہ، ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے علا ج کے ساتھ ساتھ تھیلیسمیا کے مریضوں کے علاج، ادویات اور انتقال ِ خون کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) صہیب احمد نے کہا کہ سوساےٹی ہیماٹالوجی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا ایک منفرد ادارہ ہے جہاں خون کے امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر ایم۔ڈی پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کی اظہار کیا پاکستان بیت المال کے تعاون سے کئی مستحق مریضوں کا بون میرو ٹرانسپلانٹ ممکن ہوجائے گا۔
بون میرو ٹرانسپلانٹ، بیت المال تھیلیسیمیا ویلفئیر سوسائٹی کی معاونت کرےگا
Aug 24, 2022