راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل کی چین کے سفیر نونگ رونگ کےساتھ ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی کشیدگی،معاشی اور سرحدی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، عبداللہ گل نے کہا کہ چین ہمیشہ سے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ایک بھائی کی طرح کھڑا رہا ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی قدرتی آفات ہو وہ سب سے پہلے مدد کے لئے پہنچا ان کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ ایک چائینہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے چین ایک امن پسند ملک ہے،چین کے سفیر نے کہا پاکستان میں موجودہ سیلاب کی وجہ سے جو جانی و مالی نقصان ہوا اس سے چین کی عوام کو تشویش ہے،ان کا ملک اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں پاکستان اس مشکل گھڑی سے جلد باہر نکل آئے گا ان کا ملک سیلاب زدگان کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرے گا۔
چین پا کستان کے سیلاب زدگان کےلئے ہر ممکن مددکرے گا، چےنی سفےر
Aug 24, 2022