راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے علاقوں روات ٹی چوک ، یونین کونسل 2، کمال آباد بکرا منڈی اور اردگر دکے درجنوں افراد نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھائے ہوئے تھے اور نعرہ بازی کر رہے تھے، روات میں مظاہرین نے روڈ بلاک کر دی جبکہ بکرامنڈی میں واپڈا آفس اور لیاقت باغ پریس کلب کے باہر مظاہر ہ ہوا، راولپنڈی کے عوام حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بلاجواز ٹیکس لگا کر فیول ایڈ جسمنٹ کے نام پر بھاری بل بھجوانے پر سرپا احتجاج بنے ہوئے ہوئے ہیں ، دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے روات ٹی چوک کے قریب شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بکرامنڈی کے علاقے میں واقع واپڈا آفس اور لیاقت باغ پریس کلب کے باہر شہریوں نے احتجاجی مظاہر کیا جس میں خواتین ، بزرگ اوربچے شامل تھے ، جنہوں نے دھمیال روڈ بند کر دی جسے سے دھمیال کیمپ اور صدر جانے والے راستے بند ہو گئے، مظاہرین کا کہنا تھا یہ دوسرا مہینہ جا رہا ہے کہ بل زیادہ آ رہے ہیں، ایک محنت کش نے کہا کہ میری 20ہزار روپے تنخواہ ہے اور گھر میں دو پنکھے ہیں اور میرا بل اتنا بھیج دیا ہے کہ میں کیسے ادا کروں ، بچوں کا پیٹ پالوں ےابجلی کا بل دوں ، مظاہرین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس ساری صورت حال کو نوٹس لے اورمہنگائی میں پسے ہوئے غریب عوام کو ریلیف دے۔
روات ٹی چوک ، یونین کونسل 2، کمال آباد بکرا منڈی لیاقت باغ پریس کلب کے باہر مظاہرےن کا ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھائے احتجاج، نعرے
Aug 24, 2022