کسی بھی تعلیمی ادارے میں ڈینگی لاروا پازیٹو پایا گیا تو سکول مالکان کےخلاف مقدمات درج ہوں گے طاہر فاروق، غفلت پر کارروائی کی جائےگی،عفت نسیم 

Aug 24, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ضلع راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں،تمام افسران کو ڈینگی کی روک تھام کیلئے بھر پور مہم چلانے کے احکامات جاری کئے ہیںڈینگی لاروا پازیٹو پایا گیا تو مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مسز عفت نسیم کی زیر صدارت ضلع راولپنڈی کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کا اجلاس منعقد ہواجس میں پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندگی کرنل (ر) فواد حنیف نے کی، مسز عفت نسیم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کو ضلع راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں 24 گھنٹوں میں انسداد ڈینگی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
، طاہر فاروق نے کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے میں اگر ڈینگی لاروا پازیٹو پایا گیا تو سکول مالکان کے خلاف ایف آئی آر رجسٹرڈ کی جائے گی، سی ای او ایجوکیشن میڈم عفت نسیم نے تمام افسران کو ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور مہم چلانے کا کہہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چک جلال دین، یونین کونسل دھاماں سیداں، ڈھوک منشی کے تعلیمی اداروں کا ہنگامی بنیادوں پر وزٹ کیا جائے۔ اور ڈینگی ایس او۔پیز کا جائزہ لیا جائے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو منطقی انجام تک پہنچانا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان سکولز کے کمروں، واش رومز، چھتوں، واٹر ٹینک، واٹر کولرز، ڈسپنیسرز کی صفائی کے ساتھ گھاس کٹائی کو بھی ممکن بنائیں۔

مزیدخبریں