صوفیاءکی تعلیمات سے ہی معاشی و معاشرتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا، نوید الحسن مشہدی

Aug 24, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)علامہ پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی حضرت ثانی سجادہ نشین اول درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کاسالانہ عرس بھکھی شریف میں منعقد ہوا،صدارت حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف وسربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کی،تقریب میں صاحبز ادہ سید حامد سعید کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور،مشائخ عظام،علمائے کرام، مذہبی ،سیا سی، سما جی شخصیات سمیت ہزاروں مریدین و متوسلین نے شر کت کی۔اس موقع پر دارالعلوم حنفیہ جلالیہ علی المر تضی چیلیانوالہ اسٹیشن کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت بھی منعقد ہو ا جس میں حفاظ وقراءاور فارغ التحصیل علما ئے کرام ومفتیان عظام کی دستار فضیلت وجبہ پوشی کی گئی۔تقریب سے مشائخ عظام اور علمائے کر ام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علامہ پیر سید محمد مظہر قیوم شاہ مشہدی کی تعلیمات وافکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشھدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے کہا کہ محبت اہل بیت ہمارے ایمان کی اساس ہے جس کے بغیر ایمان متصور نہیں ہو سکتا ، صوفیائے کرامؒ کی تعلیمات امن و محبت سے ہی معاشی و معاشرتی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے،سید حامد سعید کاظمی نے کہا کہ اولیاءاللہ کی محبت ایمان سے ہے۔اللہ والوں کی محبت سے قرب خداوندی نصیب ہوتا ہے، اختتام پر پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے ملک وملت کیلئے خصوصی دعا کی۔

مزیدخبریں