بیکن ہا¶س کے17 اساتذہ نے انٹرنیشنل سبجیکٹ لیڈرشپ سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا


کراچی (نیوز رپورٹر) بیکن ہا¶س کے17 اساتذہ نےیوکے میں قائم پروفیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے افتتاحی انٹرنیشنل سبجیکٹ لیڈرشپ سرٹیفکیٹ مکمل کر لیا ہے۔یہ 18 ماہ کا ایکریڈیٹیشن ایک ماڈیولر کورس ہے جوکہ اساتذہ کو اسباق تیار کرنے کے لیے تجربہ کار پریکٹیشنرز کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کر نے کا مقصد کام کی سکیم آف ورک(SOW) کے ڈیزائن اور فراہمی کے ذریعے سبجیکٹ لیڈرز کو تیار کرنا ہے۔ پروفیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے اساتذہ میں ثنا سلیم آغا، عمیمہ حسن اور صائمہ نازلی شامل ہیں ۔ اس کامیابی پر علی احمد خان چیف آپریٹنگ آفیسربیکن ہا¶س کا کہنا تھا کہ ''یہ محنتی اساتذہ کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ بیکن ہا¶س میں ہم اساتذہ کی تربیت کو ترجیح دیتے ہوئے کام میں مسلسل بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔
 بیکن ہا¶س

ای پیپر دی نیشن