کراچی (نیوز رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی MSPH ریسرچر ڈاکٹر ندا اظہر نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ جامعہ کے اپنا انسٹیٹیوٹ برائے پبلک ہیلتھ کے پروگرام ماسٹر آف سائنس ان پبلک ہیلتھ(ایم ایس پی ایچ) کی ریسرچر ڈاکٹر ندا اظہر نے اے آئی پی ایچ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زعیمہ احمر کی نگرانی میں اپنا تحقیقی کام مکمل کیا، ان کا موضوع”غذائی سپلیمنٹس کے استعمال کی تعداد اور ہارمونز: کراچی میں جم کرنیوالے منتخب افرادکا مطالعہ“ تھا۔ریسرچ ڈپارٹمنٹ اور ایڈوانسڈ اسٹڈیز ریسرچ بورڈ کی جانب سے منعقدہ تھیسس ڈیفنس کے موقع پرڈاﺅ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر شاہ کمال ہاشمی اورانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بہاولپور کے کمیونٹی میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر بزمی انعام نے بیرونی جبکہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ڈپارٹمنٹ آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر سید مسرور احمد نے اندرونی ممتحن کا کردار اداکیا،اس موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسرڈاکٹر ہما شریف نیوٹرل چیئر کے طور پر موجود تھیں۔جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ڈاکٹر ندا اظہر کو تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر مبارکباد دی۔پریزنٹیشن کے اختتام پرڈاکٹر ندا اظہرنے اے آئی پی ایچ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زعیمہ احمر کا رہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
جے ایس ایم یو