ٹنڈوآدم(نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹنڈوآدم تعلقہ کے یوسی 56 میر حسن مری پر ضلعی کونسلر اوریوسی چیئرمین و وائس چیئرمین سمیت ٹنڈوآدم وارڈ نمبر 18 کا نتیجہ روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے تعلقہ ٹنڈوآدم کی یوسی 56 میر حسن مری ضلعی کونسلر کے لئے آزاد امیدوار بابر ہنگورو اور چیئرمین کے امیدوارفیروز مری نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر دھاندلی کرنے کے الزام میں داخل درخواست پرریٹرنگ آفیسر نے ضلعی کونسل پر کامیاب قرار دینے والے پیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کےانفارمیشن سیکریٹری شکیل احمد مری‘ چیئریین پر پیپلزپارٹی کے امیدوار عقیل مری اور وائس چئیرمین کے امیدوار کا نتیجہ روک لیا گیا ہے/ واضح رہے کہ الیکشن کے روز آزاد امیدواروں بابر ہنگورو‘ فیروز مری اور دیگر کی سربراہی الیکشن کا بائیکاٹ کرکے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔
دوسری جانب ٹنڈوآدم وارڈ نمبر 18 پر آزاد امیدوار عامر مری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست داخل کی گئی کہ میں الیکشن میں باقاعدہ ریٹرنگ آفیسر کی جانب کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا بعد میں دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف انصاری کو کامیاب قرار دے دیا گیا جبکہ میں نے دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کیا تھا اس درخواست پر الیکشن کمیشن نے دونوں امیدواروں سننے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے باعث ان وارڈوں کا نتیجہ روک دیا گیا ہے۔
بلدیاتی انتخابات‘ 2 حلقوں کے نتائج روک لیے گئے
Aug 24, 2022