ملتان (خبرنگارخصوصی)ڈویڑنل انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب بارے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا۔ ڈویڑنل ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ڈویڑن میں سیلاب کا فی الحال کوءخطرہ نہیں۔انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں الرٹ رہے۔دریا میں پانی کی سطح کو جدید ٹیکنالوجی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ تمام مشینری فعال، پرائیوٹ وینڈر سے فعال مشینری کی لسٹ لیں۔ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال میں کسی بھی کارروائی کیلئے محکمہ انہار کیساتھ رابطہ رکھے۔ڈپٹی کمشنرز بیٹ کے علاقوں، بندوں کا ازخود دوبارہ دورہ کریں۔سیلابی علاقوں میں انسانی،حیوانی انخلا بارے حکمت عملی مرتب کی جاچکی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ادویات اور ویکسین کا وافر سٹاک موجود رکھا جائے۔فلڈ ریلیف کیمپ،ویٹنری کیمپس کے مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں فلڈ کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔ واسا شہر میں پانی کی نکاسی کیلئے مشینری فنکشنل کرے۔
ملتان ڈویژن میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں انتظامیہ چوکس‘کمشنر
Aug 24, 2022