شہداءکربلا کی لازوال قربانیوں سے اسلام کو سربلندی ملی‘ممتاز اطہر


ملتان (سماجی رپورٹر) شہدائے کربلا کی کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے اسلام کو سربلند ملی، حضرت امام حسین نے صبر کی بے لازوال مثال قائم کی موجودہ عہد میں درس حسینی پر عمل پیرا ہونے کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے آج جھوٹ مکر و فریب اور ریاکاری عام ہو چکی ہے جس کے خاتمے کے لیے اہل قلم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس سلسلے میں ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور شاعر ممتاز اطہر اور ادبی تنظیم انصار دب کے چیئرمین صابر انصاری نے انصار ادب کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات اور ریڈیو پاکستان کے تعاون سےمنعقدہ سالانہ محفل مسالمہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا صدارت شاعر ممتاز اطہر نے کی جبکہ کہ سید عمران حیدر گردیزی ،میجر محمد اعظم کمال اسد رضا سحر اور ارشاد العصر جعفری مہمانان اعزاز تھے اس کے علاوہ نامور شاعرہ مجید سالک ، سرور صمدانی، احمد مسعود قریشی، یاسر نعیم ، اشتیاق احمد شاہد ، احسان ماہی، روفی سرکار،محمد جمیل ہاشمی ،حمیدہ پروین، قمر ہاشمی ودیگر شعرا نے شہدائے کربلا سے اپنے کلام کے ذریعے اظہار عقیدت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...