عمران خان اور حواریوں نے سیاست کو آلودہ کردیا‘کامران یوسف


گگو منڈی(نامہ نگار)عمران خان 4سال تک اپوزیشن کو چور چور کہہ کر جھوٹے الزام لگاتا رہا جب عدلیہ نے ثبوت مانگے تو عدلیہ پر الزام تراشی شروع کر دی سابق وزیر اعظم نے قومی سیاست میں بد تمیزوں کا ٹولہ داخل کر کے سیاست کو بھی آلودہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا چوہدری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا۔
 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست دانوں اسٹبلشمنٹ ،الیکشن کمیشن کے بعد اب عدلیہ پر چوکوں چوراہوں پر کھڑے ہو کر بے بنیاد الزام تراشی شروع کر دی ہے۔

 سرکاری سکولوں، ہسپتالوں میں فراہم کردہ پانی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت
خانیوال (نمائندہ خصوصی) سرکاری سکولوں، ہسپتالوں میں فراہم کردہ پانی ٹیسٹ کرانیکی ہدایت حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری سکولز اور ہسپتالوں میں فراہم کردہ پانی کے نمونہ جات حاصل کئے جائیں اورمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ موثر ٹیسٹنگ کے ذریعے پانی کا معیار یقینی بنائے نجی سیکٹر کے تعاون سے سکولز اور ہسپتالوں کو ٹیکنیکل معاونت فراہم کی جائے گی۔
 واٹر ٹیسٹنگ میں کلیئر سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن