بینکر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا اجلاس ،8نکا تی ایجنڈا منظور

لاہور(بزنس رپورٹر) بینکر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالا نہ اجلاس عام بی بلا ک پارک میں منعقد کیا گیا جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے 8نکا تی ایجنڈا کو خوش دلی سے منظور کیا۔ سٹیج سیکر ٹری کے فرائض نعمان طاہر نے سر انجام دئیے۔ اجلاس عام کی نگر انی اسسٹنٹ رجسٹرار ہائوسنگ ٹو سید مزمل حسین نے کی جبکہ انسپکٹر شرافت علی سب انسپکٹر سلامت باجوہ بھی مو جودتھے۔  بینکر کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روزصبح 11بجے شروع ہوا کورم مکمل نہ ہو نے کی بنا پر ایک گھنٹے بعد با قاعدہ تلا وت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے شروع کیا گیا۔
 سٹیج سیکر ٹری نعمان طاہر نے ممبران کے سامنے 8نکا تی ایجنڈے کی تفصیل بیان کی جس میں آڈٹ رپور ٹس 2020تا 2022پیش کی ،گزشتہ سال کی کارکردگی اور اس میں پیش رفت ،حصص کی منتقلی و نئے ممبران کے اندراج کی منظوری بو جہ ٹرانسفر پلا ٹس ،رواں سال میں انتظامیہ کمیٹی کے منعقد کر دہ اجلاس کی تو ثیق و منظوری ،محکمہ کو آپریٹوکی ہدایات کے مطابق سوسائٹی ہذا کے سالا نہ تخمینہ برائے سال 2022-2023پر غور،سی بلا ک میں اپ لفٹنگ کیلئے گئے گے اقدامات اور آئندہ کے لا ئحہ عمل پر غور وغیرہ کا ایجنڈ اپیش کیا گیا جس کو ممبران نے منظورکیا ،اجلاس عام میںسوسائٹی صدرشیخ اجمل رئوف نے ممبران سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سوسا ئٹی ممبران کو ورننگ دی جاتی ہے کہ کوئی ممبرکسی غیر قانو نی اور دو نمبر کام کر نے والے افراد کو گھر کرایہ پر نہ دے ورنہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی اور ممبران شپ بھی کنسیل کی جا سکتی ہے سوسائٹی صدر کی پور جوش خطا بت پر ممبران نے مینجمنٹ کمیٹی کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیاآفس سیکر ٹری نعما ن طاہر نے سالا نہ اجلاس کے اختتام پر آنے والے ممبران کا شکر یہ ادا کیا جبکہ اجلا س میں ممبران کے لیے بہترین کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...