این ٹی ڈی سی کا اجلاس ،تنخواہوں،پنشن میںاضافے کی منظوری

Aug 24, 2022

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز این ٹی ڈی سی نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ یہ اضافہ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جولائی سے ملازمین کے نظر ثانی شدہ بنیادی پے سکیلز اور الائونسز کی منظوری دی ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافہ ایڈہاک الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں حالیہ اضافہ 2017ء کی بنیادی تنخواہ پر کیا گیا ہے جبکہ ملازمین کو 2016، 2017، 2018، 2019 اور 2021ء تک ملنے والے دس دس فیصد کے پانچ ایڈہاک الاؤنسز و ریلیف بھی بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے یکم جولائی 2022ء کی سطح پر منجمد کرد یئے گئے ہیں۔
ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جو یکم اپریل 2022 سے نافذالعمل ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گریڈ 20 تا 22 کے ملازمین کیلئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الا?نس کی منظوری بھی دے گئی۔

مزیدخبریں